اسلام آ باد (رانا غلام قادر) وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ وزیراعظم نے میجر جنرل (ر) ظفر اقبال کی بطور ڈائریکٹر جنرل، نیشنل ایکسپلوسو اینڈ پٹرولیم سیفٹی ایجنسی تقرری کی منظوری دے دی،ڈی جی نیشنل انٹرنشپ پروگرام امجد احمد جوا ئنٹ سیکرٹری بحری امور اور محمد اکرم ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات کر دئیے گئے ۔میجر جنرل (ر) ظفر اقبال کو وزارتِ توانائی، پٹرولیم ڈویژن کے ماتحت نیشنل ایکسپلوسو اینڈ پٹرولیم سیفٹی ایجنسی میں ایم پی-1 اسکیل پر ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا گیا ہے۔ یہ تقرری کنٹریکٹ بنیادوں پر تین سال کی مدت کیلئے کی گئی ، دریں اثنا وفاقی حکومت نے ڈائریکٹر جنرل نیشنل انٹرنشپ پروگرام (NIP) امجد احمد کو تبدیل کر کے انہیں بحری امور ڈویژن میں جوائنٹ سیکریٹری جبکہ تعیناتی کے منتظر محمد اکرم کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں ڈپٹی سیکریٹری تعینات کیا گیا ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےان احکامات کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دئیے ہیں۔
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف 10نومبر سے ترکیہ کا 3روزہ دورہ کریں گے۔ روانگی سے قبل چشمہ نیوکلیئر پاور...
کراچی اینوڈیا سربراہ کے چینی خاتون سے تعلقات اور جاسوسی الزامات نے ہلچل مچادی۔ مبینہ ’ہنی ٹریپ‘ اسکینڈل سے...
اسلام آباد حکومت نے مالی سال کے ابتدائی دو ماہ میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں 220 ارب روپے جمع کر لیے، حکومت نے...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکوٹ کے جسٹس شاہ رخ ارجمند اکتوبر کے دوران سنگل بنچ میں 364اور ڈویژن بنچ میں...
کوئٹہ آپریشن ردالفتنہ 3کے تحت سکیورٹی فورسز نے نوشکی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 7دہشت گردوں کو...
اسلام آباد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اور ان کے خاندان کے...
اسلام آباد جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اور ان کے مبینہ ساتھی امان اللہ کے مالی معاملات...
اسلام آ باد جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی ترجمان اسلم غوری کو دو ساتھیوں سمیت مبینہ حراست میں لے لیا گیا۔...