اسلام آباد ( عاطف شیرازی) پٹرول اور ہائی سپڈ ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضآفہ کردیا گیا ہے جس کے بعدپیٹرول 12 روپے 90 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 72 پیسے فی لٹر مہنگا کر دیا گیا ہے ،قیتموں میں اضآفے کے حوالے سے پٹرولیم ڈویژن نے اعلامیہ جاری کردیا ہے ۔نئی قیمتوں کا اطلاق 8 ستمبر تک کے لیے ہو گا۔ اعلامیہ کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 358 روپے 77 پیسےاورہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 381 روپے 77 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے ۔