اسلام آباد( رانا غلام قادر )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے اجلاس میں بحرین سمیت مختلف مشرق وسطیٰ کے ممالک سے پاکستانی کارکنوں کو نکالے جانے کی اطلاعات پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔قائمہ کمیٹی کی چیئرپرسن حنا ربانی کھر نے کہا کہ اطلاعات ہیں کہ پاکستانی کارکنوں کو مسالک اور فرقے کی بنیاد پر مختلف ممالک سے نکالا جا رہا ہے، جو انتہائی تشویشناک معاملہ ہے۔سیکرٹری خارجہ کی عدم شرکت پر بھی چیئر پرسن کا اظہار برہمی،وزارت خارجہ کی درخواست پر قائمہ کمیٹی کا اجلاس ان کیمرہ کر دیا گیا ، انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ سے پاکستانی کارکنوں کا انخلا انتہائی حساس معاملہ ہے، اس حوالے سے کمیٹی کو مکمل اور واضح بریفنگ دی جائے۔حنا ربانی کھر نے کمیٹی کو فراہم کیے جانے والے نامکمل بریف پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ اور پارلیمانی کمیٹیوں کو سنجیدہ لیا جائے۔ اگر متعلقہ سفارت خانے ان کیمرہ بریفنگ دینا چاہتے ہیں تو اس بارے میں پہلے آگاہ کیا جائے۔انہوں نے اجلاس میں سیکرٹری خارجہ کی عدم شرکت پر بھی اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ اگر سیکرٹری خارجہ نے وزیراعظم ہاؤس جانا تھا تو پہلے بتا دیا جاتا۔ یہ کوئی طریقہ نہیں کہ اچانک بتایا جائے کہ سیکرٹری خارجہ اجلاس میں نہیں آ رہے۔ بعد ازاںوزارت خارجہ کی درخواست پر قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کا اجلاس ان کیمرہ کر دیا گیا۔ وزارت خارجہ کے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ مشرق وسطیٰ سے پاکستانی کارکنوں کو نکالا جانا انتہائی حساس معاملہ ہے۔اجلاس میں متعلقہ ممالک کے سفیروں کی جانب سے بھی کمیٹی کو بریفنگ دی گئی۔
کراچی ٹرمپ ایران کے خلاف دوبارہ بڑے فوجی آپریشن پر غور کرنے لگے، امریکی وزیر دفاع مشکلات میں گھر گئے،...
اسلام آبادوفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے منصوبوں کی تیز رفتار تکمیل اور کاموں میں چستی کے حوالے سے پوچھے گئے...
اسلام آباد پارلیمنٹ میں انتخابی اصلاحات سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی نے 7اراکین کے...
کراچی عراقی فضائیہ کی سالانہ مشقوں کے سلسلے عراق کی فضائی حدود کی 5 دن کیلئے محدود بندش کا نوٹم جاری کا نوٹم...
اسلام آباد حکومت نےپیٹرول 6 روپے 59 پیسے، ڈیزل 4 روپے 25 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا آئل اینڈ گیس ریگولیٹری...
اسلام آبادوفاقی بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پر ترقیوں کا عمل تعطل کا شکار ۔ گریڈ 21 سے 22 میں ترقیوں کے لیے ہائی...
اسلام آ باد مالیاتی اداروں اور انفرااسٹرکچر پر AI سے سائبرحملوں کا خطرہ، نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم...
لاہور پنجاب کے دو اضلاع گوجرنوالہ اور ساہیوال میں قومی وصوبائی اسمبلیوں کے دو حلقوں این اے 77 اور پی پی 203 میں...