کراچی (نیوز ڈیسک) پہلے جھیل، اب ریاست،ٹرمپ کی ’نام بدلنے‘ کی مہم میں نیو میکسیکو بھی شامل، امریکی صدر نے درجنوں سوشل میڈیا پر پوسٹس میں نام تبدیل کر کے نیو امریکا رکھنے کی خواہش ظاہر کردی۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست نیو میکسیکو کا نام تبدیل کرکے ’نیو امریکا‘ رکھنے کی تجویز دے دی ہے۔ ٹرمپ نے یہ تجویز اتوار کو سوشل میڈیا پر درجنوں پوسٹس کے دوران پیش کی، جن میں ان کے حامی میمز، سیاسی مخالفین پر طنزیہ حملے اور دیگر پیغامات شامل تھے۔ اخبار کے مطابق ٹرمپ کے پاس نیو میکسیکو یا امریکا کی کسی بھی دوسری ریاست کا نام تبدیل کرنے کا اختیار نہیں۔ ٹرمپ کی تجویز ایک ایسے وقت سامنے آئی ہے جب ان کے سوشل میڈیا پیغامات پر آن لائن میمز اور طنزیہ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔ امریکی صدر نے حال ہی میں جھیل اونٹاریو کا نام تبدیل کرکے ’لیک امریکا‘ رکھنے کا حکم بھی دیا تھا۔