اسلام آباد (ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار) سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس، تلخ کلامی، 6 بل منظور ،وزیر مملکت طلال چوہدری اور سیف اللہ ابڑو کے درمیان گرما گرمی، وزیر مملکت نے تمام ترمیمی بلوں کی مخالفت کی ، سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری کے صارفین کے تحفظ، ڈاکٹرز فیس اور اخراجات، سینیٹر بشری انجم بٹ کے بل ریپ انوسٹی گیشن اینڈ ٹرائل، انسداد عصمت دری، گھریلو ملازمین کے تحفظ، انسداد تیزاب گردی،ایل پی جی سے بچاؤ پر تفصیلی غور کیا گیا، قائمہ کمیٹی کا اجلاس پیر کو چیئرمین فیصل سلیم رحمان کی زیر صدارت پارلیمنٹ کمیٹی روم میں منعقد ہوا،وزیر مملکت طلال چوہدری اور سیف اللہ ابڑو کے درمیان گرما گرمی، وزیر مملکت طلال چوہدری نے وزارت قانون و انصاف کی رائے کے مطابق تمام ترمیمی بلوں کی مخالفت کی کہ ان جرائم پر قوانین پہلے سے موجود ہیں، عمل درآمد پر توجہ کی ضرورت ہے تاہم ان کی ایک نہ چلی اور ترمیمی بل منظور ہوتے گئے، ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے چیئرمین نے ذیلی کمیٹی کے کنوینر سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو ایف بی آر گودام سے سگریٹ چوری پر بریفننگ دی، چیئرمین کمیٹی نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے طلال چوہدری کو کمیٹی کے مشاہدات وزیر اعظم تک پہنچانے کی ہدایت کی کمیٹی نے سینیٹر بشری انجم بٹ کا اینٹی ریپ انوسٹیگیشن اینڈ ٹرائل بل کثرت رائے سے منظور کر لیا، ریپ کے کم عمر ملزمان کو ضمانت کا حق ختم ہونا چاہیے۔