جاپان سندھ میں سیلاب سے نمٹنے کیلئے ایک کروڑ 64لاکھ ڈالر گرانٹ د ے گا، معاہدے پر دستخط

08 ستمبر ، 2026

اسلام آباد(کامرس رپورٹر ) جاپان سندھ میں سیلاب سے نمٹنے کےلیے ایک کروڑ 64لاکھ ڈالر ( دو ارب58کروڑ جاپانی ین) کی گرانٹ فراہم کرے گا، پاکستان اور جاپان کی حکومت کے مابین معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں ، اس منصوبے کا مقصد سندھ میں سیلاب سے بچاؤ کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانا اور خطرات سے دوچار آبادیوں کی قدرتی آفات سے نمٹنے کی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے۔ایکسچینج آف نوٹس اور ریکارڈ آف ڈسکشن پر وزارتِ اقتصادی امور کے سیکرٹری محمد حمیر کریم اور پاکستان میں جاپان کے سفیر اکاماتسو شوئچی نے دستخط کیے اور دستاویزات کا تبادلہ کیا۔