او ایم جی کی افسرمس ہدیٰ شاہ کا سرکاری ملازمت سے استعفیٰ منظور

08 ستمبر ، 2026

اسلام آباد (رانا غلام قادر ) وفاقی حکومت نے او ایم جی کی گریڈ 18 کی افسر مس ہدیٰ شاہ کا سرکاری ملازمت سے استعفیٰ فوری طور پر منظور کر لیا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اس حوالے سے 7 ستمبر 2026کو نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے افسر کا استعفیٰ منظور کیا ہے، جبکہ حکومت پاکستان کے ذمہ ان کے کسی واجب الادا سرکاری بقایا جات نہیں ہیں۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مس ہدیٰ شاہ کی 29 اگست 2025 سے تاحال ڈیوٹی سے غیر حاضری کی مدت کو ری وائزڈ لیو رولز 1980 کے رول 9(3) کے تحت ایکسٹرا آرڈنری لیو (EOL) کے طور پر باقاعدہ قرار دے دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ غیر مجاز غیر حاضری پر افسر کے خلاف شروع کی گئی تادیبی کارروائی بھی ختم کردی گئی ہے۔