برطانیہ کا مقبوضہ مغربی کنارے کی اسرائیلی بستیوں سے تجارتی پابندی کا فیصلہ

08 ستمبر ، 2026

کراچی (نیوز ڈیسک) برطانیہ کا مقبوضہ مغربی کنارے کی اسرائیلی بستیوں سے تجارتی پابندی کا فیصلہ، مغربی کنارے میں قائم بستیوں سے تیار شدہ اشیا کی درآمد روکنے کی تیاری، آج اعلان کیا جائے گا۔ ایڈ ملی بینڈ کا پالیسی میں جامع تبدیلی کا عندیہ،برطانوی یہودی تنظیموں نے تعلقات متاثر ہونے کی دھمکی دے دی۔ دی یروشلم پوسٹ کے مطابقبرطانیہ اسرائیل کے زیرقبضہ مغربی کنارے میں قائم بستیوں کے ساتھ تجارت پر پابندی عائد کرنے کا اعلان منگل کو کرے گا۔ نئی پابندیوں میں اسرائیلی بستیوں میں تیار ہونے والی اشیا کی درآمد پر پابندی اور برطانوی اداروں و افراد کے خلاف ہدفی پابندیاں شامل ہونے کا امکان ہے۔ برطانوی وزیر خارجہ ایڈ ملی بینڈ نے گزشتہ ماہ مغربی کنارے سے متعلق ملکی پالیسی میں ’جامع تبدیلی‘ کی ضرورت پر زور دیا تھا۔ برطانیہ کی یہودی تنظیموں اور چیف ربی افرا ئیم میروِس نے مجوزہ اقدامات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان سے برطانیہ اسرائیل تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں۔ دوسری جانب برطانیہ میں اسرائیل کے وکلا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بستیوں سے درآمدات پر عمومی پابندی عالمی تجارتی تنظیم اور برطانیہ اسرائیل کے دوطرفہ معاہدوں سے متصادم ہوگی اور اس کے نتیجے میں فلسطینی معیشت بھی متاثر ہوسکتی ہے۔