اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ صوبوں کے قیام کیلئے متنازع قانون سازی نہیں ہونی چاہیے، جلد بازی میں صوبوں کے قیام کا فیصلہ وفاق کی یکجہتی کیخلاف ہوگا۔ سپریم کورٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی کی سیاسی قیادت اور فیملی سے ملاقات کرائی جائے، علامہ راجہ ناصر،محمود اچکزئی کی ملاقات انتہائی ضروری ہے، محمود اچکزئی نے الیکشن کمیشن معاملہ پر وزیراعظم کو خط لکھا ہے، وزیراعظم کو لکھے گئے خط کا نوٹس لیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات پہلے بھی پیش کش کی حد تک رہے، مذاکرات کے معاملے پر پیشرفت ہونی چاہیے، خود سے کچھ کریں گے تو عوام کا سیلاب آئے گا۔انہوںنے کہاکہ سندھ کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں، سندھ کی عوام نے وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کا بھرپور استقبال کیا، وزیر اعلیٰ کے پی کا استقبال عکاسی کرتا ہے کہ عوام سٹیٹس کو نہیں چاہتی۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ دہشتگردی پر نہ پوائنٹ اسکورنگ ہونی چاہے نہ سیاسی بیانات، پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے انڈیا اور را نکلی، دہشتگردی پر قومی سیاسی قیادت کو سنجیدہ رویہ رکھنا چاہیے، ہماری سویلینز اور افواج قربانیاں دے رہے ہیں۔
کراچی ٹرمپ ایران کے خلاف دوبارہ بڑے فوجی آپریشن پر غور کرنے لگے، امریکی وزیر دفاع مشکلات میں گھر گئے،...
اسلام آبادوفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے منصوبوں کی تیز رفتار تکمیل اور کاموں میں چستی کے حوالے سے پوچھے گئے...
اسلام آباد پارلیمنٹ میں انتخابی اصلاحات سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی نے 7اراکین کے...
کراچی عراقی فضائیہ کی سالانہ مشقوں کے سلسلے عراق کی فضائی حدود کی 5 دن کیلئے محدود بندش کا نوٹم جاری کا نوٹم...
اسلام آباد حکومت نےپیٹرول 6 روپے 59 پیسے، ڈیزل 4 روپے 25 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا آئل اینڈ گیس ریگولیٹری...
اسلام آبادوفاقی بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پر ترقیوں کا عمل تعطل کا شکار ۔ گریڈ 21 سے 22 میں ترقیوں کے لیے ہائی...
اسلام آ باد مالیاتی اداروں اور انفرااسٹرکچر پر AI سے سائبرحملوں کا خطرہ، نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم...
لاہور پنجاب کے دو اضلاع گوجرنوالہ اور ساہیوال میں قومی وصوبائی اسمبلیوں کے دو حلقوں این اے 77 اور پی پی 203 میں...