اسلام آباد ( طاہر خلیل ) اگست سے 6 ستمبر 2026 تک بلوچستان اورخیبرپختونخوامیں سیکیورٹی فورسزکی اہم کامیابیاں ، کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور پر فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے 218 دہشتگرد جہنم واصل ہوئے ،آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت نوشکی، واشک، مستونگ، پنجگور، سوراب، مچھ اور خضدار سمیت مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں۔ سیکورٹی رپورٹ کےمطابق ملک میں دہشتگردی پھیلانے والے ان عناصر کو بیرونی سرپرستی اورسہولت کاری حاصل ہے، جن میں بالخصوص بھارت اورافغانستان سے ملنے والی معاونت کے ناقابل تردید شواہد پاکستان دنیا کے سامنے پیش کر چکا ہے۔ عزمِ استحکام ویژن کے تحت اگست سے 6ستمبر 2026میں بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خلاف متعدد کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے ۔ ان فیصلہ کن کارروائیوں کے نتیجے میں مجموعی طور پر فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے 218دہشت گرد جہنم واصل ہوئے ۔ یہ کامیابیاں اس امر کا واضح ثبوت ہیں کہ دہشتگرد عناصر چاہے کسی بھی بیرونی پشت پناہی یا سہولت کاری کے ساتھ پاکستان کے امن کو نقصان پہنچانے کی کوشش کریں، پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز ان کے خلاف پوری قوت اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ کارروائی جاری رکھیں گی ۔ بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3کے تحت نوشکی، واشک، مستونگ، پنجگور، سوراب، مچھ اور خضدار سمیت مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں ، جن میں فتنہ الہندوستان کے 148 دہشتگرد جہنم واصل ہوئے۔ یکم اگست کو نوشکی میں 7دہشت گرد مارے گئے، 6اگست کو واشک اور مستونگ میں 12دہشتگرد جہنم واصل ہوئے، جبکہ 11اگست کو پنجگور میں 5دہشتگرد ہلاک کیے گئے۔ 12 اگست کو سوراب میں 18 دہشتگرد جہنم واصل ہوئے ۔ 21 اگست کو مستونگ، مچھ، خضدار اور پنجگور میں ہونے والی کارروائیوں میں مزید 37دہشتگرد جہنم واصل ہوئے۔ یکم ستمبر 2026کو پشین میں کارروائی کے دوران 21 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشتگرد ہلاک کیے گئے ۔ 4ستمبر 2026 کو بلوچستان کے مستونگ، کوئٹہ، قلات اور سبی اضلاع میں کارروائیوں کے دوران 36 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا، جبکہ قلات ضلع میں الگ کارروائی کے دوران مزید 12دہشت گرد جہنم واصل ہوئے۔ کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں گولہ بارود اور دہشتگردی میں استعمال ہونے والے دیگرآلات بھی برآمد کیے گئے۔ خیبرپختونخوا میں بھی اگست سے 6 ستمبر کے دوران آپریشن 11گرج کے تحت فتنہ الخوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری رہیں ۔ اگست کے دوران صوبے میں مختلف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 70 دہشتگرد جہنم واصل ہوئے۔ یکم اگست کو رزمک، شمالی وزیرستان میں کارروائی کے دوران 5 دہشتگرد ہلاک ہوئے ۔
کراچی ٹرمپ ایران کے خلاف دوبارہ بڑے فوجی آپریشن پر غور کرنے لگے، امریکی وزیر دفاع مشکلات میں گھر گئے،...
اسلام آبادوفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے منصوبوں کی تیز رفتار تکمیل اور کاموں میں چستی کے حوالے سے پوچھے گئے...
اسلام آباد پارلیمنٹ میں انتخابی اصلاحات سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی نے 7اراکین کے...
کراچی عراقی فضائیہ کی سالانہ مشقوں کے سلسلے عراق کی فضائی حدود کی 5 دن کیلئے محدود بندش کا نوٹم جاری کا نوٹم...
اسلام آباد حکومت نےپیٹرول 6 روپے 59 پیسے، ڈیزل 4 روپے 25 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا آئل اینڈ گیس ریگولیٹری...
اسلام آبادوفاقی بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پر ترقیوں کا عمل تعطل کا شکار ۔ گریڈ 21 سے 22 میں ترقیوں کے لیے ہائی...
اسلام آ باد مالیاتی اداروں اور انفرااسٹرکچر پر AI سے سائبرحملوں کا خطرہ، نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم...
لاہور پنجاب کے دو اضلاع گوجرنوالہ اور ساہیوال میں قومی وصوبائی اسمبلیوں کے دو حلقوں این اے 77 اور پی پی 203 میں...