تہران (اے ایف پی /نیوزڈیسک )گزشتہ ہفتے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کی تعداد میں 28 فیصد کمی ہوئی اور یہ تعداد کم ہو کر 77 بحری جہاز رہ گئی جبکہ حوثی جنگجوؤں نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب نے یمن کے مختلف علاقوں کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا ہے ‘فنانشل ٹائمز کے مطابق جازان میں سعودی آرامکو کی آئل ریفائنری کو نشانہ بنایاگیا ہے‘قطرنے واضح کیا ہے کہخلیجی ممالک اپنی سلامتی کے لیے صرف امریکا پر انحصار نہیں کرسکتے ‘خود انحصاری ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے‘ہرمز کا بحران جاری رہا تو دنیا کو صنعتی تباہی کا سامنا ہو سکتا ہے۔ اماراتی صدرکے مشیر انور قرقاش کاکہنا ہے کہ تہران کے ساتھ اعتماد بحال کرنا مشکل لیکن ضروری ہے‘ایران کے ساتھ رابطہ رکھنا جغرافیائی مجبوری اور علاقائی ضرورت ہے۔ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کو مخاطب کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ اگرہماری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تو تہران امریکی اہداف کو بھی نشانہ بنائے گا‘ہم پہلے پہلے بھی یہ ثابت کر چکے ہیں‘ان امریکی اڈوں سے پوچھ لیں جو اب قابلِ استعمال نہیں رہےجبکہ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے جنوبی کوریا کوخطے میں مداخلت پر خبردارکرتے ہوئے کہاہے کہ خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں کارروائیوں میں شرکت کے سنگین نتائج ہوں گے‘ہرمز پرایران عمان مذاکرات حتمی مرحلے میں پہنچ گئے ہیں۔ ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے پہلی بار ایک امریکی بحری جہاز کے خلاف ایرانی ساختہ اینٹی ڈسٹرائر میزائل کا استعمال کیا ہے۔اس مخصوص میزائل نے امریکیوں کے لیے جہنم برپا کر دی اور وہ فرار ہو گئے۔ ایک اعلیٰ امریکی عہدیدار نے الجزیرہ کو بتایا ہے کہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھلی ہے اور امریکی بحریہ کے کنٹرول میں ہے۔ادھرعمان نے ایرانی حملے کا نشانہ بننے والے سعودی ملکیتی آئل ٹینکر ’’سدر‘‘ کےعملے کے 16 افرادکو بحفاظت نکال لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے ابو ظہبی میں ہیلی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ ہمیں یہ بات سمجھنے کی ضرورت ہے کہ خطے میں بین الاقوامی افواج کی موجودگی اور امریکا کے ساتھ اسٹریٹجک اتحاد انتہائی اہم ہے لیکن یہ کافی نہیں ہے۔
کراچی ٹرمپ ایران کے خلاف دوبارہ بڑے فوجی آپریشن پر غور کرنے لگے، امریکی وزیر دفاع مشکلات میں گھر گئے،...
اسلام آبادوفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے منصوبوں کی تیز رفتار تکمیل اور کاموں میں چستی کے حوالے سے پوچھے گئے...
اسلام آباد پارلیمنٹ میں انتخابی اصلاحات سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی نے 7اراکین کے...
کراچی عراقی فضائیہ کی سالانہ مشقوں کے سلسلے عراق کی فضائی حدود کی 5 دن کیلئے محدود بندش کا نوٹم جاری کا نوٹم...
اسلام آباد حکومت نےپیٹرول 6 روپے 59 پیسے، ڈیزل 4 روپے 25 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا آئل اینڈ گیس ریگولیٹری...
اسلام آبادوفاقی بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پر ترقیوں کا عمل تعطل کا شکار ۔ گریڈ 21 سے 22 میں ترقیوں کے لیے ہائی...
اسلام آ باد مالیاتی اداروں اور انفرااسٹرکچر پر AI سے سائبرحملوں کا خطرہ، نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم...
لاہور پنجاب کے دو اضلاع گوجرنوالہ اور ساہیوال میں قومی وصوبائی اسمبلیوں کے دو حلقوں این اے 77 اور پی پی 203 میں...