میجر جنرل (ر) ظفر اقبال ڈائریکٹر جنرل، نیشنل ایکسپلوسو اینڈ پٹرولیم سیفٹی ایجنسی مقرر

08 ستمبر ، 2026

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ وزیراعظم نے میجر جنرل (ر) ظفر اقبال کی بطور ڈائریکٹر جنرل، نیشنل ایکسپلوسو اینڈ پٹرولیم سیفٹی ایجنسی تقرری کی منظوری دے دی،ڈی جی نیشنل انٹرنشپ پروگرام امجد احمد جوا ئنٹ سیکرٹری بحری امور اور محمد اکرم ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات کر دئیے گئے ۔میجر جنرل (ر) ظفر اقبال کو وزارتِ توانائی، پٹرولیم ڈویژن کے ماتحت نیشنل ایکسپلوسو اینڈ پٹرولیم سیفٹی ایجنسی میں ایم پی-1 اسکیل پر ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا گیا ہے۔ یہ تقرری کنٹریکٹ بنیادوں پر تین سال کی مدت کیلئے کی گئی ، دریں اثنا وفاقی حکومت نے ڈائریکٹر جنرل نیشنل انٹرنشپ پروگرام (NIP) امجد احمد کو تبدیل کر کے انہیں بحری امور ڈویژن میں جوائنٹ سیکریٹری جبکہ تعیناتی کے منتظر محمد اکرم کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں ڈپٹی سیکریٹری تعینات کیا گیا ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دئیے ہیں۔