کراچی (نیوز ڈیسک)ایران جنگ پر امریکی فوجی کمانڈروں کی تشویشناک رپورٹس،جے ڈی وینس پریشان،امریکی نائب صدر کو فوجی حکام نے بتایا انٹرسیپٹرز، میزائل سسٹمز و اہم جنگی ہتھیاروں کے ذخائر انتہائی کم سطح پر پہنچ چکے۔ ایران کی طویل جنگ برداشت کرنیکی صلاحیت سے بھی آگاہ کیاگیا،وینس کو جنگ کی حکمت عملی اور اس میں کامیابی پر گہری تشویش لاحق ہوگئی۔نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے موسم بہار اور موسم گرما کے دوران مشرق وسطیٰ، یورپ اور ایشیا میں تعینات امریکی فوجی کمانڈروں سے براہِ راست رابطے کرکے ایران جنگ کے بارے میں غیررسمی اور واضح جائزے حاصل کیے۔