لندن(جنگ نیوز) پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین اور نیشنل پیغامِ امن کمیٹی کے کوآرڈینیٹر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے جمعہ کے روز لندن کے تاریخی لیمبتھ پیلس کے گریٹ ہال میں منعقدہ ایک باوقار تقریب میں ’’دی ہیوبرٹ والٹر ایوارڈ فار ریکنسیلی ایشن اینڈ انٹرفیتھ کوآپریشن 2026‘‘ حاصل کیا۔یہ ایوارڈ آرچ بشپ آف کینٹربری سارہ مُلالی نے حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کو امن، مفاہمت، اعتدال، بین المذاہب اور بین المسالک ہم آہنگی، اقلیتوں کے حقوق، پُرامن بقائے باہمی اور انتہاپسندی، دہشت گردی اور فرقہ وارانہ تشدد کے خلاف ان کے مسلسل اور دہائیوں پر محیط کردار کے اعتراف میں پیش کیا۔ہیوبَرٹ والٹر ایوارڈ لیمبتھ ایوارڈز میں شامل ایک اہم ایوارڈ ہے، جو آرچ بشپ آف کینٹربری کی جانب سے مفاہمت اور بین المذاہب تعاون کے لیے نمایاں خدمات کا اعتراف کرنے کے لیے پیش کیا جاتا ہے۔آرچ بشپ آف کینٹربری کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق حافظ محمد طاہر محمود اشرفی رواں سال لیمبتھ ایوارڈز کی پانچ مختلف کیٹیگریز میں نمایاں خدمات کے اعتراف کے لیے منتخب کیے جانے والے اہم شخصیات میں شامل ہیں اور انہیں دی ہیوبرٹ والٹر ایوارڈ فار ریکنسیلی ایشن اینڈ انٹرفیتھ کوآپریشن پیش کیا گیا۔یہ ایوارڈ امن سازی، مذہبی سفارت کاری اور مکالمے کے میدان میں حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کی طویل عرصے سے جاری خدمات کا ایک اہم بین الاقوامی اعتراف ہے۔ وہ کئی دہائیوں سے مذہبی اور مسلکی برادریوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے، باہمی احترام کو فروغ دینے، اقلیتوں اور کمزور طبقات کے حقوق کے دفاع، پُرامن بقائے باہمی کی حمایت اور اس مقصد کے لیے فعال کردار ادا کرتے رہے ہیں، جبکہ وہ اپنی دینی وابستگی اور اسلامی شناخت پر بھی مضبوطی سے قائم ہیں۔حافظ محمد طاہر محمود اشرفی اس سے قبل آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن (OIC) گلوبل پیس ایوارڈ بھی حاصل کر چکے ہیں، جو انہیں امن، ہم آہنگی اور تعاون کے لیے ان کی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا تھا۔ OIC گلوبل پیس ایوارڈ اور ہیوبرٹ والٹر ایوارڈ دو الگ الگ بین الاقوامی ایوارڈز ہیں، جو مسلم دنیا اور وسیع تر عالمی برادری میں ان کی خدمات کے اعتراف کی عکاسی کرتے ہیں۔
کراچی ٹرمپ ایران کے خلاف دوبارہ بڑے فوجی آپریشن پر غور کرنے لگے، امریکی وزیر دفاع مشکلات میں گھر گئے،...
اسلام آبادوفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے منصوبوں کی تیز رفتار تکمیل اور کاموں میں چستی کے حوالے سے پوچھے گئے...
اسلام آباد پارلیمنٹ میں انتخابی اصلاحات سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی نے 7اراکین کے...
کراچی عراقی فضائیہ کی سالانہ مشقوں کے سلسلے عراق کی فضائی حدود کی 5 دن کیلئے محدود بندش کا نوٹم جاری کا نوٹم...
اسلام آباد حکومت نےپیٹرول 6 روپے 59 پیسے، ڈیزل 4 روپے 25 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا آئل اینڈ گیس ریگولیٹری...
اسلام آبادوفاقی بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پر ترقیوں کا عمل تعطل کا شکار ۔ گریڈ 21 سے 22 میں ترقیوں کے لیے ہائی...
اسلام آ باد مالیاتی اداروں اور انفرااسٹرکچر پر AI سے سائبرحملوں کا خطرہ، نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم...
لاہور پنجاب کے دو اضلاع گوجرنوالہ اور ساہیوال میں قومی وصوبائی اسمبلیوں کے دو حلقوں این اے 77 اور پی پی 203 میں...