پشاور (ارشد عزیز ملک)قومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا نے پشاور کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی خزانہ گرینز سے عوامی سہولیات کے لیے مختص 66 کنال 11 مرلہ ایمنٹی اراضی واپس حاصل کرکے ٹی ایم اے شاہ عالم کے نام منتقل کردی۔ واپس حاصل کی گئی اراضی کی موجودہ مارکیٹ ویلیو 1 ارب 86 کروڑ 34 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔نیب خیبر پختونخوا کے مطابق نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں مختص ایمنٹی پلاٹس کی واپسی اور انہیں متعلقہ مقامی ریگولیٹری اداروں کے حوالے کرنے کے لیے LUBCA کے ساتھ مل کر کارروائیاں جاری ہیں۔اسی سلسلے میں موزہ خزانہ، تحصیل شاہ عالم، ضلع پشاور میں واقع نجی ہاؤسنگ سوسائٹی خزانہ گرینز کی 66 کنال 11 مرلہ اراضی کامیابی سے منتقل اور ٹی ایم اے شاہ عالم، پشاور کے حق میں میوٹیشن کردی گئی۔دستاویز کے مطابق مذکورہ اراضی نجی استعمال کے لیے نہیں بلکہ عوامی سہولیات کے لیے مختص تھی۔ اس میں پارکس، سڑکیں، قبرستان اور عوامی عمارات کے لیے جگہ شامل تھی۔نیب ذرائع کے مطابق واپس حاصل کی گئی 66 کنال 11 مرلہ اراضی کی موجودہ مارکیٹ ویلیو 1.86 ارب روپے ہے۔نیب خیبر پختونخوا اور LUBCA کی اس مشترکہ کارروائی کو نجی ہاؤسنگ اسکیموں میں عوامی مفاد کے لیے مختص اراضی کے تحفظ اور شہری منصوبہ بندی کے قوانین پر عمل درآمد کی اہم پیش رفت قرار دیا گیا ہے۔نیب کے مطابق نجی ہاؤسنگ اسکیموں میں شہری سہولیات کے لیے مختص اراضی کو متعلقہ سرکاری ریگولیٹری اداروں کے حوالے کرنے کا عمل جاری رہے گا تاکہ پارکس، سڑکوں، قبرستانوں اور دیگر عوامی سہولیات کے لیے مختص زمین کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے۔
کراچی ٹرمپ ایران کے خلاف دوبارہ بڑے فوجی آپریشن پر غور کرنے لگے، امریکی وزیر دفاع مشکلات میں گھر گئے،...
اسلام آبادوفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے منصوبوں کی تیز رفتار تکمیل اور کاموں میں چستی کے حوالے سے پوچھے گئے...
اسلام آباد پارلیمنٹ میں انتخابی اصلاحات سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی نے 7اراکین کے...
کراچی عراقی فضائیہ کی سالانہ مشقوں کے سلسلے عراق کی فضائی حدود کی 5 دن کیلئے محدود بندش کا نوٹم جاری کا نوٹم...
اسلام آباد حکومت نےپیٹرول 6 روپے 59 پیسے، ڈیزل 4 روپے 25 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا آئل اینڈ گیس ریگولیٹری...
اسلام آبادوفاقی بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پر ترقیوں کا عمل تعطل کا شکار ۔ گریڈ 21 سے 22 میں ترقیوں کے لیے ہائی...
اسلام آ باد مالیاتی اداروں اور انفرااسٹرکچر پر AI سے سائبرحملوں کا خطرہ، نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم...
لاہور پنجاب کے دو اضلاع گوجرنوالہ اور ساہیوال میں قومی وصوبائی اسمبلیوں کے دو حلقوں این اے 77 اور پی پی 203 میں...