اسلام آباد( نیو زرپورٹر جنگ رپورٹر)سپریم کورٹ کے گرانڈ فلور کے ایڈمنسٹریٹو بلاک میں شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی ،کیپیٹل ایمرجنسی سروس، سی ڈی اےنے دو منٹ میں موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا،واقعہ میں کسی جانی نقصان، زخمی ہونے یا عمارت و سرکاری ریکارڈ کو نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ جمعہ کے روزسپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کے گرانڈ فلور کے ایڈمنسٹریٹو بلاک میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد فائر بریگیڈ اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا، تاہم اس کے بعد بھی ایڈمنسٹریٹو بلاک میں دھواں بھرا ہوا تھا،ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی گئی۔