الجزائر کا سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا فیصلہ عارضی ثابت ہوگا، متحدہ عرب امارات پُرامید

12 ستمبر ، 2026

ابوظبی (سبط عارف) متحدہ عرب امارات نے الجزائر کی جانب سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ الجزائر کا متحدہ عرب امارات سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا فیصلہ عارضی ہوگا اور دونوں برادر ملک کی عوام کے درمیان تاریخی تعلقات متاثر نہیں ہوں گے۔عرب امارات نے الجزائر کے عوام کے لیے احترام کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں مقیم الجزائری کمیونٹی اور الجزائری سیاح دونوں ممالک کے عوام کو جوڑنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔اماراتی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات تمام ممالک کے ساتھ تعلقات کو باہمی مفادات، تعاون اور خوشحالی کے لیے مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔