ایران نے اے آئی کے ذریعے بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، امریکی اے آئی کمپنی

12 ستمبر ، 2026

کراچی(رفیق مانگٹ)امریکی اے آئی کمپنی انتھروپک کی تازہ 154 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایران سے منسلک ایک گروہ نے امریکی ساختہ اے آئی ماڈل استعمال کرتے ہوئے مشرقِ وسطیٰ میں امریکی بحریہ کے جنگی جہازوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، تاہم کمپنی نے اس منصوبے کو بروقت ناکام بنا دیا۔ رپورٹ کے مطابق مخالف ریاستی عناصر جدید اے آئی کو نہ صرف عسکری مقاصد بلکہ غلط معلومات، نگرانی اور حساس ہتھیاروں کی تیاری جیسے خطرناک کاموں کے لیے بھی استعمال کر رہے ہیں، جس سے قومی سلامتی کو سنگین خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔کلاڈ اے آئی ماڈل کا غلط استعمال، کمپنی نے ایرانی منصوبہ ناکام بنا دیا،154 صفحات کی رپورٹ میں قومی سلامتی کو درپیش نئے اے آئی خطرات بے نقاب،رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایرانی گروہ نے جہازوں اور طیاروں کے ٹرانسپونڈرز، عسکری تصاویر اور کمرشل سیٹلائٹ تصاویر سے معلومات اکٹھی کر کے امریکی جنگی جہازوں کی نقل و حرکت اور ان کے مواصلاتی نظام کی کمزوریوں کا سراغ لگانے کی کوشش کی۔ یہ سرگرمیاں انتھروپک کے جدید اے آئی ماڈل “کلاڈ” کے ذریعے انجام دی جا رہی تھیں۔