کوئٹہ (آن لائن) سیکورٹی فورسز کی جانب سے قلات کے علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران رد الفتنہ تھری کے تحت کاروائی کرکے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کرکے اسلحہ ایمونیشن برآمد کرلیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سیکورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن رد الفتنہ تھری کے تحت انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران قلات میں فائرنگ کے نتیجے میں کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن برآمد کرکے قبضے میں لے لیا۔