لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کو بڑوں شہروں سے نکال کر گاؤں کی سطح پر لے آئے ہیں۔ نواز شریف سکولز آف ایمیننس میں غریب اور امیر کے بچوں کو ترقی کے یکساں مواقع میسر آئیں گے۔ وزیراعلی مریم نے کہاکہ نواز شریف سکول آف ایمیننس کا معیار کسی بھی اچھے اور بڑے پرائیویٹ سکول سے کم نہیں ہوگا،ساہیوال میں جلد 14 مزید الیکٹروبسیں مہیا کرنے کا اعلان۔ ضلع ساہیوال کے ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات،پنجاب ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے تحت چھوٹے بڑوں شہروں اور دیہات کے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر خراجِ تحسین پیش۔ سی ایم انسپیکشن ٹیم چکوال پہنچ گئی ، بیوٹی فکیشن پراجیکٹ کے تعمیراتی معیار کا معائنہ کیا۔ بانیِ پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کی برسی پراپنے پیغام میں بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح ؒکی بصیرت افروز قیادت کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ مملکت خداداد پاکستان کو حقیقی فلاحی ریاست بنانا ہمارا عزم ہے۔چیف منسٹر مریم نواز سے گزشتہ روز ضلع ساہیوال کے ارکان صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی اورمختلف سیاسی و ترقیاتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔وزیراعلی ٰ نے ارکان اسمبلی کو جاری ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے معیار اور شفافیت پر نظر رکھنے کی ہدایت کردی ہے ۔وزیراعلی سے ملاقات کرنے والوں میں ولایت شاہ، قاسم ندیم، ارشد ملک، ندیم اسلم لودھی، رانا ریاض احمد اور محمد حنیف شامل تھے -وزیراعلیٰ نے ساہیوال میں جلد 14 مزید الیکٹروبسیں مہیا کرنے کا اعلان کیا۔صوبائی ارکان اسمبلی نے وزیراعلی مریم کی عوامی خدمت کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ساہیوال شہر کی بیوٹیفکیشن کو شاندار اور تاریخی اقدام قرار دیا- ارکان صوبائی اسمبلی نے پنجاب ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے تحت چھوٹے بڑوں شہروں اور دیہات کے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر خراج تحسین پیش کیا-ارکان صوبائی اسمبلی نے ساہیوال ڈویژن کیلئے 10 جدید ترین ʼنواز شریف سکولز آف ایمیننس کے اقدام کوبھی سراہا اورساہیوال اور دیگر شہروں میں سیوریج اور ڈرینج کے پراجیکٹس پر اظہار تشکرکیاہے -ارکان صوبائی اسمبلی نے مزید کہا کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ پہلی مرتبہ عوام کے حقیقی مسائل کو حل کرنے پر توجہ دی جارہی ہے۔ ساہیوال میں الیکٹرو بس کااجراء قابل تحسین اور قابل تقلید اقدام ہے -ساہیوال کے مختلف علاقوں بشمول عارف والا بائی پاس، یوسف والا، نور شاہ، کے ایف سی بائی پاس، جنرل بس سٹینڈ تا کمیر، اڈہ سبیل، بالا موڑالیکٹروبس ہزاروں لوگوں کو سہولت مہیا کررہی ہے۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے ملاقات کے دوران ارکان اسمبلی کا شکریہ ادا کیا ۔وزیراعلی مریم نواز کی ہدایت پر سی ایم انسپیکشن ٹیم چکوال پہنچ گئی۔سی ایم انسپیکشن ٹیم نے چکوال کے بازار کی بیوٹی فکیشن کا جائزہ لیا۔سی ایم انسپیکشن ٹیم نے بیو ٹی فکیشن پراجیکٹ کے تعمیراتی معیار کا معائنہ کیا۔سی ایم انسپیکشن ٹیم نے چکوال میں شہریوں سے بات چیت کی اوربیوٹی فکیشن پراجیکٹ پر فیڈ بیک لیا۔چکوال کے شہریوں نے بیوٹی فکیشن پراجیکٹ کی تکمیل پر وزیراعلی مریم کا شکریہ ادا کیا۔سی ایم انسپیکشن ٹیم نے چکوال بیوٹی فیکشن پراجیکٹ پر اظہارِ اطمینان کیا۔وزیراعلی مریم نواز نے بانیِ پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کی برسی پراپنے پیغام میں بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح ؒکی بصیرت افروز قیادت کو خراج تحسین پیش کیاہے -وزیراعلی ٰ نے قائد اعظمؒ کے فرمودات پر عمل پیرا ہونے کا عہد کیا اور کہاکہ قائد اعظم ؒنے اعلیٰ سیاسی حکمت عملی سے حریفوں کو چاروں شانے چت کر دیا۔ قائد اعظم محمد علی جناح ؒدور حاضر کے عظیم ترین سیاسی رہنما اور بلند پایہ مدبر ہیں۔ قائد اعظم ؒنے مسلمانوں کو متحد ہو کر جدوجہد کرنے کا حوصلہ دیا۔ وزیراعلی نے کہاکہ قائداعظم ؒ کی سیاسی بصیرت اور دوراندیشی سے پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا۔ قائد اعظم ؒنے بلا تفریق رنگ ونسل شہری و مذہبی آزادی کے سنہری اصول وضع کئے۔وزیراعلی ٰ نے کہاکہ قائد اعظم ؒ کے ویژن کے مطابق مملکت خداداد پاکستان کو حقیقی فلاحی ریاست بنانا ہمارا عزم ہے۔اللہ تعالیٰ قائداعظم محمد علی جناح ؒکی مغفرت فرمائیں آمین-مریم نواز شریف نے قائد اعظم ؒکے لئے بلندی درجات کی دعا کی۔