کراچی (نیوز ڈیسک) برکس اجلاس آج، روسی، ایرانی صدور سمیت اہم رہنما نئی دہلی پہنچ گئے۔ سرراہی اجلاس سے قبل پیوٹن، مودی اور پزشکیان کی اہم ملاقاتیں، روسی صدر کی مغرب پرکھل کر تنقید، مودی نے پزشکیان سے ملاقات میں سمندری راستوں، تجارت اور جہاز رانی کے تحفظ پر زور دیا ۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق برکس سربراہی اجلاس سے قبل نئی دہلی میں عالمی رہنماؤں نے اہم ملاقاتیں کیں، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے مختلف دوطرفہ مذاکرات کیے۔ پیوٹن نے برکس بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے مغربی ممالک پر الزام عائد کیا کہ وہ اپنی سابق عالمی قیادت بحال کرنے کے لیے نامناسب طریقے اختیار کر رہے ہیں، جن میں تنصیبات اور پائپ لائنوں کو نقصان پہنچانا اور بحری جہازوں پر قبضہ شامل ہے۔ دوسری جانب مودی اور پیوٹن نے توانائی، دفاع اور عالمی تنازعات پر بات چیت کی، جبکہ بھارتی وزیراعظم نے ایرانی صدر پزشکیان سے ملاقات میں سمندری راستوں، تجارت اور جہاز رانی کے تحفظ پر زور دیا۔ رہنماؤں نے تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کی ضرورت پر اتفاق کیا۔
کراچی ٹرمپ ایران کے خلاف دوبارہ بڑے فوجی آپریشن پر غور کرنے لگے، امریکی وزیر دفاع مشکلات میں گھر گئے،...
اسلام آبادوفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے منصوبوں کی تیز رفتار تکمیل اور کاموں میں چستی کے حوالے سے پوچھے گئے...
اسلام آباد پارلیمنٹ میں انتخابی اصلاحات سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی نے 7اراکین کے...
کراچی عراقی فضائیہ کی سالانہ مشقوں کے سلسلے عراق کی فضائی حدود کی 5 دن کیلئے محدود بندش کا نوٹم جاری کا نوٹم...
اسلام آباد حکومت نےپیٹرول 6 روپے 59 پیسے، ڈیزل 4 روپے 25 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا آئل اینڈ گیس ریگولیٹری...
اسلام آبادوفاقی بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پر ترقیوں کا عمل تعطل کا شکار ۔ گریڈ 21 سے 22 میں ترقیوں کے لیے ہائی...
اسلام آ باد مالیاتی اداروں اور انفرااسٹرکچر پر AI سے سائبرحملوں کا خطرہ، نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم...
لاہور پنجاب کے دو اضلاع گوجرنوالہ اور ساہیوال میں قومی وصوبائی اسمبلیوں کے دو حلقوں این اے 77 اور پی پی 203 میں...