PTIوفد کی فضل الرحمٰن سے ملاقات،27 ستمبر کے احتجاج میں شرکت کی دعوت

12 ستمبر ، 2026

اسلام آباد(رانا غلام قادر)تحریک انصاف کے وفد نے سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی جس میں سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفدنے جس میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر شامل تھے ، جے یو آئی سربراہ کو27ستمبر کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دی جب کہ اے پی سی بلانے پر بھی مشاورت کی گئی۔