لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کو بڑوں شہروں سے نکال کر گاؤں کی سطح پر لے آئے ہیں۔ نواز شریف سکولز آف ایمیننس میں غریب اور امیر کے بچوں کو ترقی کے یکساں مواقع میسر آئیں گے۔ وزیراعلی مریم نے کہاکہ نواز شریف سکول آف ایمیننس کا معیار کسی بھی اچھے اور بڑے پرائیویٹ سکول سے کم نہیں ہوگا،ساہیوال میں جلد 14 مزید الیکٹروبسیں مہیا کرنے کا اعلان۔ ضلع ساہیوال کے ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات،پنجاب ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے تحت چھوٹے بڑوں شہروں اور دیہات کے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر خراجِ تحسین پیش۔ سی ایم انسپیکشن ٹیم چکوال پہنچ گئی ، بیوٹی فکیشن پراجیکٹ کے تعمیراتی معیار کا معائنہ کیا۔ بانیِ پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کی برسی پراپنے پیغام میں بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح ؒکی بصیرت افروز قیادت کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ مملکت خداداد پاکستان کو حقیقی فلاحی ریاست بنانا ہمارا عزم ہے۔چیف منسٹر مریم نواز سے گزشتہ روز ضلع ساہیوال کے ارکان صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی اورمختلف سیاسی و ترقیاتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔