سرکاری ملازمین کی دورانِ ملازمت وفات /شہداکے خاندانوں کیلئے امداد ی پیکیج میں اضافہ

12 ستمبر ، 2026

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) وزیر اعظم نے سرکاری ملازمین کی دورانِ ملازمت وفات اور سیکیورٹی واقعات میں شہید ہونے والے ملازمین کے خاندانوں کیلئے مالی امداد کے پیکج میں بڑے اضافہ کی منظوری دیدی ۔وزیراعظم کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے آفس میمورنڈم جاری کردیا ،نظرثانی شدہ پیکیج 28 اگست 2026ء سے نافذ العمل ہو گا، آفس میمورنڈم کے مطابق شہید ملازمین کے ورثا کو گریڈ کے حساب سے 1 کروڑ سے 2 کروڑ روپے تک لمپ سم گرانٹ دی جائے گی۔