کسی بھی علاقے میں 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کی جائے، وزیراعظم کا اظہار برہمی

12 ستمبر ، 2026

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لے لیا،انہوں نےملک کے مختلف شہروں میں بجلی کی بڑھتی ہوئی لوڈ شیڈنگ پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ہدایت دی کہ کسی بھی علاقے میں دو گھنٹے سے زیادہ لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے، خطے کی صورتحال اور مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے آر ایل این جی کی ترسیل میں تعطل سے نمٹنے کے لئے فوری اقدامات لئے جائیں، وزیراعظم نے یہ ہدایت اپنی زیر صدارت ملک میں بجلی کی لوڈ منیجمنٹ پر اہم جائزہ اجلاس کے دوران دی۔