حکومت پاکستان میں آئی فون کی تیاری کیلئے کوشاں

12 ستمبر ، 2026

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اجلاس میں انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے بتایا کہ حکومت ایپل کو پاکستان لانے کیلئے کوششیں کر رہی ہے اور وزیراعظم امریکا میں ایپل کے سی ای او سے ملاقات کرینگے۔سیکرٹری آئی ٹی کے مطابق پاکستان میں اس وقت 20 کروڑ صارفین موبائل فون استعمال کر رہے ہیں۔