پشاور (ارشد عزیز ملک)قومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا نے پشاور کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی خزانہ گرینز سے عوامی سہولیات کے لیے مختص 66 کنال 11 مرلہ ایمنٹی اراضی واپس حاصل کرکے ٹی ایم اے شاہ عالم کے نام منتقل کردی۔ واپس حاصل کی گئی اراضی کی موجودہ مارکیٹ ویلیو 1 ارب 86 کروڑ 34 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔نیب خیبر پختونخوا کے مطابق نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں مختص ایمنٹی پلاٹس کی واپسی اور انہیں متعلقہ مقامی ریگولیٹری اداروں کے حوالے کرنے کے لیے LUBCA کے ساتھ مل کر کارروائیاں جاری ہیں۔اسی سلسلے میں موزہ خزانہ، تحصیل شاہ عالم، ضلع پشاور میں واقع نجی ہاؤسنگ سوسائٹی خزانہ گرینز کی 66 کنال 11 مرلہ اراضی کامیابی سے منتقل اور ٹی ایم اے شاہ عالم، پشاور کے حق میں میوٹیشن کردی گئی۔دستاویز کے مطابق مذکورہ اراضی نجی استعمال کے لیے نہیں بلکہ عوامی سہولیات کے لیے مختص تھی۔