نیویارک( عظیم ایم میاں) سانحہورلڈ ٹریڈ سینٹر کی25 ویں برسی کے موقع پر ورلڈ ٹریڈ سینٹرپر ہونے والے اجتماع میں چار سابق امریکی صدور ڈیموکریٹ بل کلنٹن، باراک اوباما،جوزف بائیڈن اور ری پبلکن جارج بش شریکُ ہوئےجبکہ موجودہ ریپبلکن نائب صدر جے ڈی وینس نے بھی شرکت کی۔ چار سابق امریکی صدور کے ساتھ ان کی بیگمات اور اپنے دور کیُ فرسٹ لیڈیز ہیلری کلنٹن، مشل اوباما، جل بائیڈن اور لارا بش بھی شریک تھیں البتہ صدر ٹرمپ واشنگٹن ہی میں موجود رہے اور پینٹاگون میں ہونے والی میموریل تقریب میں شریک ہوئے۔