نیپرا کی 47 ارب ڈالر کے بجلی کے طویل مدتی منصوبے کی منظوری

12 ستمبر ، 2026

اسلام آباد (اسرار خان) پاکستان کے پاور ریگولیٹر نے 47 ارب ڈالر پر مشتمل ایک دہائی طویل بجلی کی توسیع کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے، تاہم 900 ملین ڈالر کی بیٹری اسٹوریج کی سرمایہ کاری کو بلاجواز قرار دے کر مسترد کر دیا۔ اس کے ساتھ ہی یہ انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ ریگولیٹر کی بار بار کی گئی تنبیہوں کے باوجود، ملک کی تاریخ کی سب سے سستی قابلِ تجدید توانائی کو ایک سال سے زائد عرصے تک قومی منصوبہ بندی سے باہر رکھا گیا۔