لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کو بڑوں شہروں سے نکال کر گاؤں کی سطح پر لے آئے ہیں۔ نواز شریف سکولز آف ایمیننس میں غریب اور امیر کے بچوں کو ترقی کے یکساں مواقع میسر آئیں گے۔ وزیراعلی مریم نے کہاکہ نواز شریف سکول آف ایمیننس کا معیار کسی بھی اچھے اور بڑے پرائیویٹ سکول سے کم نہیں ہوگا،ساہیوال میں جلد 14 مزید الیکٹروبسیں مہیا کرنے کا اعلان۔ ضلع ساہیوال کے ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات،پنجاب ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے تحت چھوٹے بڑوں شہروں اور دیہات کے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر خراجِ تحسین پیش۔ سی ایم انسپیکشن ٹیم چکوال پہنچ گئی ، بیوٹی فکیشن پراجیکٹ کے تعمیراتی معیار کا معائنہ کیا۔ بانیِ پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کی برسی پراپنے پیغام میں بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح ؒکی بصیرت افروز قیادت کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ مملکت خداداد پاکستان کو حقیقی فلاحی ریاست بنانا ہمارا عزم ہے۔چیف منسٹر مریم نواز سے گزشتہ روز ضلع ساہیوال کے ارکان صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی اورمختلف سیاسی و ترقیاتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔وزیراعلی ٰ نے ارکان اسمبلی کو جاری ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے معیار اور شفافیت پر نظر رکھنے کی ہدایت کردی ہے ۔وزیراعلی سے ملاقات کرنے والوں میں ولایت شاہ، قاسم ندیم، ارشد ملک، ندیم اسلم لودھی، رانا ریاض احمد اور محمد حنیف شامل تھے -وزیراعلیٰ نے ساہیوال میں جلد 14 مزید الیکٹروبسیں مہیا کرنے کا اعلان کیا۔صوبائی ارکان اسمبلی نے وزیراعلی مریم کی عوامی خدمت کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ساہیوال شہر کی بیوٹیفکیشن کو شاندار اور تاریخی اقدام قرار دیا- ارکان صوبائی اسمبلی نے پنجاب ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے تحت چھوٹے بڑوں شہروں اور دیہات کے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر خراج تحسین پیش کیا-ارکان صوبائی اسمبلی نے ساہیوال ڈویژن کیلئے 10 جدید ترین ʼنواز شریف سکولز آف ایمیننس کے اقدام کوبھی سراہا اورساہیوال اور دیگر شہروں میں سیوریج اور ڈرینج کے پراجیکٹس پر اظہار تشکرکیاہے -ارکان صوبائی اسمبلی نے مزید کہا کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ پہلی مرتبہ عوام کے حقیقی مسائل کو حل کرنے پر توجہ دی جارہی ہے۔
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف 10 نومبر سے ترکیہ کا 3روزہ دورہ کریں گے۔ دورہ کے دوران وزیراعظم کوپ ۔31 کانفرنس...
کراچی ٹرمپ نے وسط مدتی انتخابات کے نتائج پر دھاندلی کے الزامات لگا دئیے۔انتخابی نتائج اور ووٹنگ مشینوں کی...
اسلام آ باد جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی ترجمان اسلم غوری کو دو ساتھیوں سمیت مبینہ حراست میں لے لیا گیا۔...
اسلام آباد تربیلا ڈیم میں اگست 1974ء کا بڑا انجینئرنگ بحران، ٹنل نمبر 2 منہدم، تربیلا ڈیم کی تعمیر اور پاکستان...
اسلام آباد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور ان کے خاندان کے...
اسلام آبادجمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اور ان کے مبینہ ساتھی امان اللہ کے مالی معاملات...
اسلام آ باد وزیراعظم پاکستان شہباز شریف آج 10 نومبر کو چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ C-5 کا دورہ کریں گے۔ذرائع کے...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکوٹ کے جسٹس شاہ رخ ارجمند اکتوبر کے دوران سنگل بنچ میں 364 اور ڈویژن بنچ میں 172...