اسلام آباد(کامرس رپورٹر ) سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے 116ارب روپے کے 7ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی ، سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن احسن اقبال کی زیر صدارت ہوا،اجلاس میں 94ارب30کروڑر وپے مالیت کے دو میگامنصوبوں کو حتمی منظوری کےلیے ایکنک کو بھیج دیا، 5 ارب 14 کروڑ 91 لاکھ کی لاگت سے ’’پاکستان میں تجارتی پیمانے پر زیتون کی کاشت کا فروغ‘‘نظرثانی شدہ منصوبہ منظور ر کر لیا گیا،منصوبے کے تحت بلوچستان اور ضم شدہ اضلاع میں زیتون کے فارموں کو وسعت دی جائے گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ زیتون کے باغات کے لیے 10 لاکھ ایکڑ رقبے کا ہدف مقرر کیا جائے، اجلاس میں ایف بی آر کے منصوبے ’’ٹرانسفارمنگ اینڈ ڈیجیٹلائزنگ ریونیو ایڈمنسٹریشن کو 57 ارب 10 کروڑ 90 لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل کیاجائے گا اور اس منصوبے کو مزید غور کےلیے ایکنک کو بھیج دیاگیا ہے اے ڈی بی کی تکنیکی معاونت سے یہ منصوبہ مکمل ہوگا،مزید غور کے لیے ایکنک کو بھجوانے کی سفارش کی گئی۔ ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن نے منصوبے کو ایکنک کو بھیجنے کی سفارش کرتے ہوئے شرط عائد کی کہ پائیڈ اس کے کاروباری ماڈل کا تفصیلی جائزہ لے۔اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے نظرثانی شدہ منصوبے ’’ڈاکٹر اشفاق احمد خان مرکز برائے بنیادی علوم کا قیام‘‘ کو بھی فورم نے منظور کر لیا۔ یہ منصوبہ مارچ 2018ء میں منظور کیے گئے آٹھ نیشنل سینٹرز آف ٹیکنالوجیز کا حصہ تھا، تاہم اراضی سے متعلق مسائل کے باعث مکمل نہ ہو سکا۔احسن اقبال نے منصوبے میں تاخیر کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ 2018ء میں منظور کیے گئے آٹھ نیشنل سینٹرز میں سے مصنوعی ذہانت، سائبر سیکیورٹی، بگ ڈیٹا و کلاؤڈ کمپیوٹنگ، جی آئی ایس و سیٹلائٹ ٹیکنالوجی، آٹومیشن و روبوٹکس، اور لائیو اسٹاک و جینومکس کے سات مراکز مکمل ہو چکے ہیں، جبکہ یہ منصوبہ تاحال زیر التوا رہا۔احسن اقبال نے ایچ ای سی کو ملک کی پانچ انجینئرنگ یونیورسٹیوں کی لیبارٹریوں کو اپ گریڈ کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ یو ای ٹی کو اعلیٰ معیار کے انجینئرز پیدا کرنے کے حوالے سے عالمی برانڈ بننا چاہیے۔
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف 10 نومبر سے ترکیہ کا 3روزہ دورہ کریں گے۔ دورہ کے دوران وزیراعظم کوپ ۔31 کانفرنس...
کراچی ٹرمپ نے وسط مدتی انتخابات کے نتائج پر دھاندلی کے الزامات لگا دئیے۔انتخابی نتائج اور ووٹنگ مشینوں کی...
اسلام آ باد جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی ترجمان اسلم غوری کو دو ساتھیوں سمیت مبینہ حراست میں لے لیا گیا۔...
اسلام آباد تربیلا ڈیم میں اگست 1974ء کا بڑا انجینئرنگ بحران، ٹنل نمبر 2 منہدم، تربیلا ڈیم کی تعمیر اور پاکستان...
اسلام آباد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور ان کے خاندان کے...
اسلام آبادجمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اور ان کے مبینہ ساتھی امان اللہ کے مالی معاملات...
اسلام آ باد وزیراعظم پاکستان شہباز شریف آج 10 نومبر کو چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ C-5 کا دورہ کریں گے۔ذرائع کے...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکوٹ کے جسٹس شاہ رخ ارجمند اکتوبر کے دوران سنگل بنچ میں 364 اور ڈویژن بنچ میں 172...