اسلام آباد(خالد مصطفیٰ)پاکستانی ریفائنریاں عالمی ایندھن بحران کیخلاف تزویراتی ڈھال بن گئیں۔ آبنائے ہرمز اور باب المندب رکاوٹوں سے خام تیل کا حصول مشکل، پاکستان میں ایندھن کی سپلائی برقرار،مہنگے خام تیل، محدود مارجن اورقیمتوں کے فارمولے میں تبدیلی کی افواہوں سے ریفائنریاں پریشان ہیں۔ پاکستان کی ریفائنریز عالمی پٹرولیم بحران کے خلاف ایک تزویراتی حفاظتی حصار کے طور پر سامنے آئی ہیں اور مہنگے خام تیل، محدود ریفائننگ مارجن اور بین الاقوامی توانائی کے راستوں میں بڑھتی ہوئی رکاوٹوں کے باوجود ملک میں ایندھن کی فراہمی برقرار رکھے ہوئے ہیں۔حالیہ جغرافیائی سیاسی کشیدگی کے دوران عالمی ڈیزل اور خام تیل کی منڈیوں میں قیمتوں میں شدید اتار چڑھاؤ دیکھا گیا ہے، جبکہ آبنائے ہرمز اور باب المندب میں رکاوٹوں نے خام تیل کے حصول اور پٹرولیم مصنوعات کی نقل و حرکت کو مسلسل مشکل بنا دیا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کے قیمتوں کے فارمولے میں ممکنہ تبدیلیوں کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال خام تیل کی خریداری کے فیصلوں کو پیچیدہ بنا رہی ہے، کیونکہ ریفائنریز کو حتمی لاگت کی وصولی کے بارے میں وضاحت کے بغیر مہنگے کارگوز کافی پہلے بک کروانے پڑتے ہیں۔سینرجیکو پی کے لمیٹڈ کے وائس چیئرمین اسامہ قریشی نے کہا کہ عالمی سپلائی کے راستوں سے متعلق شدید اتار چڑھاؤ اور غیر یقینی صورتحال کے باعث خام تیل کا حصول مسلسل مشکل ہوتا جا رہا ہے۔خام تیل کی خریداری کے فیصلے کافی پہلے کرنا پڑتے ہیں اور ان میں نمایاں مالی عزم شامل ہوتا ہے۔ جب مارکیٹیں انتہائی غیر مستحکم ہوں اور اسی وقت ملکی قیمتوں کے فارمولے میں مزید تبدیلیوں کی افواہیں بھی ہوں تو ریفائنریز کے لیے کارگوز خریدنے کا عزم کرنا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔انہوں نے مزید کہاپالیسی میں تسلسل ہونا چاہیے۔شرمن سیکیورٹیز کے ہیڈ آف ریسرچ فرحان محمود نے کہا کہ قیمتوں کے نظام میں اچانک کوئی بھی مداخلت منصوبے کی معاشی بنیاد تبدیل کر سکتی ہے اور مالی معاملات کو حتمی شکل دینا مزید مشکل بنا سکتی ہے۔ کامیاب اپ گریڈز سے ملک میں پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی پیداوار میں اضافہ ہوگا، درآمد شدہ تیار مصنوعات پر انحصار کم ہوگا اور طویل مدت میں زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔نیشنل ریفائنری لمیٹڈ (این آر ایل) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اسد حسن نے کہا کہ موجودہ بحران نے یہ ظاہر کر دیا ہے کہ مقامی ریفائننگ صلاحیت کو ایک تزویراتی اثاثے کے طور پر کیوں دیکھا جانا چاہیے۔ ریفائنریز مہنگے خام تیل اور مسلسل مشکل ہوتی لاجسٹکس کا انتظام کرتے ہوئے مقامی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی دستیابی یقینی بنانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف 10 نومبر سے ترکیہ کا 3روزہ دورہ کریں گے۔ دورہ کے دوران وزیراعظم کوپ ۔31 کانفرنس...
کراچی ٹرمپ نے وسط مدتی انتخابات کے نتائج پر دھاندلی کے الزامات لگا دئیے۔انتخابی نتائج اور ووٹنگ مشینوں کی...
اسلام آ باد جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی ترجمان اسلم غوری کو دو ساتھیوں سمیت مبینہ حراست میں لے لیا گیا۔...
اسلام آباد تربیلا ڈیم میں اگست 1974ء کا بڑا انجینئرنگ بحران، ٹنل نمبر 2 منہدم، تربیلا ڈیم کی تعمیر اور پاکستان...
اسلام آباد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور ان کے خاندان کے...
اسلام آبادجمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اور ان کے مبینہ ساتھی امان اللہ کے مالی معاملات...
اسلام آ باد وزیراعظم پاکستان شہباز شریف آج 10 نومبر کو چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ C-5 کا دورہ کریں گے۔ذرائع کے...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکوٹ کے جسٹس شاہ رخ ارجمند اکتوبر کے دوران سنگل بنچ میں 364 اور ڈویژن بنچ میں 172...