کراچی (نیوز ڈیسک)ایران جنگ پر امریکی فوجی کمانڈروں کی تشویشناک رپورٹس،جے ڈی وینس پریشان،امریکی نائب صدر کو فوجی حکام نے بتایا انٹرسیپٹرز، میزائل سسٹمز و اہم جنگی ہتھیاروں کے ذخائر انتہائی کم سطح پر پہنچ چکے۔ ایران کی طویل جنگ برداشت کرنیکی صلاحیت سے بھی آگاہ کیاگیا،وینس کو جنگ کی حکمت عملی اور اس میں کامیابی پر گہری تشویش لاحق ہوگئی۔نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے موسم بہار اور موسم گرما کے دوران مشرق وسطیٰ، یورپ اور ایشیا میں تعینات امریکی فوجی کمانڈروں سے براہِ راست رابطے کرکے ایران جنگ کے بارے میں غیررسمی اور واضح جائزے حاصل کیے۔ فوجی کمانڈروں نے انہیں بتایا کہ ایران جنگ کے باعث پیٹریاٹ انٹرسیپٹرز، آرمی ٹیکٹیکل میزائل سسٹمز اور دیگر اہم جنگی ہتھیاروں کے ذخائر انتہائی کم سطح پر پہنچ چکے ہیں، جبکہ ایک خطے میں پیٹریاٹ میزائلوں کی تعداد 100 سے بھی کم رہ گئی تھی۔ وینس نے ایران کی جنگ برداشت کرنے کی صلاحیت، آبنائے ہرمز میں ممکنہ اقدامات، جنگ کے جانی نقصانات اور امریکی ہتھیاروں کے ذخائر سے متعلق تفصیلات بھی طلب کیں۔ رپورٹ کے مطابق ان بریفنگز کے بعد وینس کو جنگ کی حکمت عملی اور اس میں کامیابی کے امکانات پر گہری تشویش لاحق ہوئی۔
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف 10 نومبر سے ترکیہ کا 3روزہ دورہ کریں گے۔ دورہ کے دوران وزیراعظم کوپ ۔31 کانفرنس...
کراچی ٹرمپ نے وسط مدتی انتخابات کے نتائج پر دھاندلی کے الزامات لگا دئیے۔انتخابی نتائج اور ووٹنگ مشینوں کی...
اسلام آ باد جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی ترجمان اسلم غوری کو دو ساتھیوں سمیت مبینہ حراست میں لے لیا گیا۔...
اسلام آباد تربیلا ڈیم میں اگست 1974ء کا بڑا انجینئرنگ بحران، ٹنل نمبر 2 منہدم، تربیلا ڈیم کی تعمیر اور پاکستان...
اسلام آباد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور ان کے خاندان کے...
اسلام آبادجمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اور ان کے مبینہ ساتھی امان اللہ کے مالی معاملات...
اسلام آ باد وزیراعظم پاکستان شہباز شریف آج 10 نومبر کو چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ C-5 کا دورہ کریں گے۔ذرائع کے...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکوٹ کے جسٹس شاہ رخ ارجمند اکتوبر کے دوران سنگل بنچ میں 364 اور ڈویژن بنچ میں 172...