اپوزیشن لیڈر اور وزیر اعظم دفاتر کے درمیان ملاقات کے لئے مشاورت کا آغاز

12 ستمبر ، 2026

اسلام آباد (عاصم جاوید) وزیراعظم پاکستان کے خط کے بعد اپوزیشن لیڈر اور وزیراعظم کے دفاتر کے درمیان ملاقات کیلئے مشاورت کا عمل آغاز کردیا گیا دوسری جانب تحریک تحفظ آئین پاکستان نے آل پارٹیز کانفرنس کی تیاریوں کی پیشرفت کیلئے 15 ستمبر کو اجلاس طلب کر لیا۔ گزشتہ روز سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس کے چیمبر میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی صدارت میں اجلاس ہوا جس میں پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان، سیکرٹری جنرل بیرسٹر سلمان اکرم راجہ، اسد قیصر، شہرام ترکئی، فردوس شمیم نقوی، حسین اخونزادہ اور محسن شہریار نے شرکت کی۔