لندن(جنگ نیوز) پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین اور نیشنل پیغامِ امن کمیٹی کے کوآرڈینیٹر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے جمعہ کے روز لندن کے تاریخی لیمبتھ پیلس کے گریٹ ہال میں منعقدہ ایک باوقار تقریب میں ’’دی ہیوبرٹ والٹر ایوارڈ فار ریکنسیلی ایشن اینڈ انٹرفیتھ کوآپریشن 2026‘‘ حاصل کیا۔یہ ایوارڈ آرچ بشپ آف کینٹربری سارہ مُلالی نے حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کو امن، مفاہمت، اعتدال، بین المذاہب اور بین المسالک ہم آہنگی، اقلیتوں کے حقوق، پُرامن بقائے باہمی اور انتہاپسندی، دہشت گردی اور فرقہ وارانہ تشدد کے خلاف ان کے مسلسل اور دہائیوں پر محیط کردار کے اعتراف میں پیش کیا۔ہیوبَرٹ والٹر ایوارڈ لیمبتھ ایوارڈز میں شامل ایک اہم ایوارڈ ہے، جو آرچ بشپ آف کینٹربری کی جانب سے مفاہمت اور بین المذاہب تعاون کے لیے نمایاں خدمات کا اعتراف کرنے کے لیے پیش کیا جاتا ہے۔آرچ بشپ آف کینٹربری کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق حافظ محمد طاہر محمود اشرفی رواں سال لیمبتھ ایوارڈز کی پانچ مختلف کیٹیگریز میں نمایاں خدمات کے اعتراف کے لیے منتخب کیے جانے والے اہم شخصیات میں شامل ہیں اور انہیں دی ہیوبرٹ والٹر ایوارڈ فار ریکنسیلی ایشن اینڈ انٹرفیتھ کوآپریشن پیش کیا گیا۔حافظ محمد طاہر محمود اشرفی اس سے قبل آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن (OIC) گلوبل پیس ایوارڈ بھی حاصل کر چکے ہیں، جو انہیں امن، ہم آہنگی اور تعاون کے لیے ان کی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا تھا۔
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف 10 نومبر سے ترکیہ کا 3روزہ دورہ کریں گے۔ دورہ کے دوران وزیراعظم کوپ ۔31 کانفرنس...
کراچی ٹرمپ نے وسط مدتی انتخابات کے نتائج پر دھاندلی کے الزامات لگا دئیے۔انتخابی نتائج اور ووٹنگ مشینوں کی...
اسلام آ باد جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی ترجمان اسلم غوری کو دو ساتھیوں سمیت مبینہ حراست میں لے لیا گیا۔...
اسلام آباد تربیلا ڈیم میں اگست 1974ء کا بڑا انجینئرنگ بحران، ٹنل نمبر 2 منہدم، تربیلا ڈیم کی تعمیر اور پاکستان...
اسلام آباد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور ان کے خاندان کے...
اسلام آبادجمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اور ان کے مبینہ ساتھی امان اللہ کے مالی معاملات...
اسلام آ باد وزیراعظم پاکستان شہباز شریف آج 10 نومبر کو چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ C-5 کا دورہ کریں گے۔ذرائع کے...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکوٹ کے جسٹس شاہ رخ ارجمند اکتوبر کے دوران سنگل بنچ میں 364 اور ڈویژن بنچ میں 172...