نوجوان اب ڈیجیٹل کرنسی میں لین دین کریں تو وہ قانونی ہوگا، بلال بن ثاقب

12 ستمبر ، 2026

اسلام آباد(جنگ نیوز) وزیر مملکت برائے ڈیجیٹل اثاثہ جات بلال بن ثاقب نے کہاہے کہ پاکستان ورچول ایسٹ ریگولرٹی اتھارٹی کے قیام کے بعد پاکستان میں ورچوئل اثاثوں کی تجارت قانونی ہو چکی ہے۔اب نوجوان ڈیجیٹل کرنسی اور ورچوئل اثاثوں میں لین دین کریں گے تو قانونی ہوگا۔ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کاعمل شروع کردیا گیا، اب تک تجارت کے لیے 70 درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے مزید کہا کہ اسٹیٹ بینک، وزارتِ خزانہ اور ایس ای سی پی سمیت تمام متعلقہ ادارے مشاورت میں شامل ہیں، اتھارٹی کا مقصد لین دین کو دستاویزی و شفاف بنانا اور جعلی و دھوکہ باز کمپنیوں کو روکنا ہے۔