کراچی (نیوز ڈیسک) ہرمز معاہدے کے لیے ایران اور خلیجی ممالک میں مذاکرات کا امکان، ان ممالک کے وزرائے خارجہ پیر کو عمان میں ملیں گے، ہرمز سے بحری جہازوں کی آمدورفت کا عارضی معاہدہ زیر بحث آئیگا۔ایران و عمان کی ہرمز میں عبوری انتظام کی تجویز ،خلیجی ممالک معاہدے کو عارضی اور آزادانہ جہازرانی کی ضمانت چاہتے ہیں۔ فنانشل ٹائمز کے مطابق ایران اور خلیجی ممالک کے وزرائے خارجہ پیر کو عمان کے شہر صلالہ میں ملاقات کریں گے جس کا مقصد آبنائے ہرمز سے تجارتی بحری جہازوں کی آمدورفت کے لیے ایک عارضی معاہدے پر علاقائی حمایت حاصل کرنا ہے۔ ایران اور عمان ایک عبوری انتظام پر کام کر رہے ہیں جس کے تحت بحری جہاز ایرانی پانیوں سے داخل ہو کر عمانی حدود سے باہر نکل سکیں گے۔ خلیجی ممالک چاہتے ہیں کہ کوئی بھی معاہدہ عارضی ہو اور جہازوں کو بلا رکاوٹ آمدورفت کی ضمانت دی جائے۔
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف 10 نومبر سے ترکیہ کا 3روزہ دورہ کریں گے۔ دورہ کے دوران وزیراعظم کوپ ۔31 کانفرنس...
کراچی ٹرمپ نے وسط مدتی انتخابات کے نتائج پر دھاندلی کے الزامات لگا دئیے۔انتخابی نتائج اور ووٹنگ مشینوں کی...
اسلام آ باد جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی ترجمان اسلم غوری کو دو ساتھیوں سمیت مبینہ حراست میں لے لیا گیا۔...
اسلام آباد تربیلا ڈیم میں اگست 1974ء کا بڑا انجینئرنگ بحران، ٹنل نمبر 2 منہدم، تربیلا ڈیم کی تعمیر اور پاکستان...
اسلام آباد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور ان کے خاندان کے...
اسلام آبادجمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اور ان کے مبینہ ساتھی امان اللہ کے مالی معاملات...
اسلام آ باد وزیراعظم پاکستان شہباز شریف آج 10 نومبر کو چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ C-5 کا دورہ کریں گے۔ذرائع کے...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکوٹ کے جسٹس شاہ رخ ارجمند اکتوبر کے دوران سنگل بنچ میں 364 اور ڈویژن بنچ میں 172...