پٹرول 5 روپے2 پیسے اور ڈیزل5 روپے 28پیسے فی لیٹر مزیدمہنگا

12 ستمبر ، 2026

اسلام آباد(عاطف شیرازی) پٹرول 5 روپے2 پیسے اور ڈیزل5 روپے 28پیسے فی لیٹر مزیدمہنگا ہو گیا ، پیٹرول کی قیمت375روپے 82 پیسے، ڈیزل کی 403 روپے 32 پیسے فی لیٹر ہوگئی،پیٹرولیم ڈویژن نے اعلامیہ جاری کردیا،نئی قیمتوں کا اطلاق12ستمبر سے 14ستمبر کے لیے ہوگا،اعلامیہ کےمطابق پیٹرول کی قیمت بڑھ کر375روپے 82 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 403 روپے 32 پیسے فی لیٹر ہوگئی، دستاویزات کے مطابق صرف 5 روز میں پیٹرول 29 روپے 95 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا اورڈیزل کی قیمت 5 روز میں 25 روپے27 پیسے فی لیٹر بڑھادی گئی ہے۔پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 7 ستمبر تک 345 روپے87 پیسے فی لیٹر تھی،اب بڑھ کر 375روپے 82 پیسے فی لیٹرپرپہنچ گئی ،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 7 ستمبر تک 378 روپے 5 پیسے فی لیٹر تھی جو 403 روپے 32 پیسے فی لیٹر ہوگیا۔