پاکستان، امریکا اور ایران کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے متحرک

12 ستمبر ، 2026

دبئی (سبط عارف) پاکستان امریکا اور ایران کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے متحرک ،  اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے انکشاف کیا ہے کہ اسلام آباد ایم او یو کے تحت مکمل امن کے حصول کیلئے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔ امریکا اور ایران کے درمیان اعتماد کا فقدان مذاکرات کی بحالی میں بڑی رکاوٹ ہے۔پاکستان امریکا اور ایران کی اعلی ترین قیادت سے مسلسل رابطے میں ہے اور دونوں کو دوبارہ مذاکرات شروع کرانے کے لیے سفارتی کوششیں کر رہا ہے۔