حکومت اور پیپلز پارٹی میں ڈیڈ لاک ختم، قانون سازی پر لچک کا مظاہرہ

12 ستمبر ، 2026

اسلام آباد( جنگ نیوز)حکومت اور پیپلز پارٹی میں ڈیڈ لاک ختم، قانون سازی پر لچک کا امکان، تفصیلات کے مطابق حکومت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان جاری سیاسی کشیدگی اور قانون سازی کے معاملے پر اختلافات ختم کرانے کیلئے پسِ پردہ رابطے کامیاب ہوگئے۔ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان جاری ڈیڈ لاک ختم کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے پیپلز پارٹی سے مذاکرات اور رابطوں کیلئے اسپیکر قومی اسمبلی کو مکمل مینڈیٹ دے دیا تھا، جس کے بعد دونوں جانب سے معاملات کو آگے بڑھانے پر پیش رفت ہوئی۔