کراچی ( نیوز ڈیسک) امریکی جریدے کا کہنا ہےپاکستان اور ترکی سے دفاعی تعلقات خلیجی ممالک کیلئے اہمیت اختیار کرگئے۔ ایران جنگ کے بعد امریکی سیکورٹی چھتری سے اعتماد اٹھنے لگا، خلیجی ریاستوں کا اپنی اجتماعی دفاعی حکمت عملی پر غور ، مختلف ممالک سے سکیورٹی روابط بڑھانے پر اتفاق، سعودی ، قطر اور عمان ایران کیساتھ کشیدگی کم کرنے کے حامی ہیں۔