اسلام آ باد( رانا غلام قادر ) سید انتخاب عالم ڈائریکٹر جنرل نیشنل انٹرن شپ پروگرام مقرر،نیشنل ہائی ویز موٹروے پولیس کے خالد مخدومی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کی ہدایت ،ضیاء الرحمان کی ریٹائرمنٹ منظوری دیدی گئی ۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے جا ری کر د ہ نو ٹیفیکشن کے مطابق تقرری کے منتظر سیکریٹریٹ گروپ گریڈ 20 کے افسر سید انتخاب عالم کو ڈائریکٹر جنرل نیشنل انٹرن شپ پروگرام مقرر کیاگیا ، فیڈرل ایمپلائز بینوولنٹ اینڈ گروپ انشورنس فنڈز میں سیکرٹریٹ گروپ گریڈ 19 کے افسر ضیاء الرحمان کی 17 ستمبر 2026 کو ریٹائرمنٹ کے احکامات جاری ،نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس گریڈ 18 کے افسر خالد حسین مخدومی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ۔