بھارت کی متعصبانہ پالیسی ،خواتین ایشیا کپ کا فائنل سیاست کی نذر

15 ستمبر ، 2026

دبئی(عبدالماجد بھٹی) بھارت کی متعصبانہ پالیسی نے کرکٹ کو بھی داغ دار کر دیا۔ خواتین ایشیا کپ کا فائنل سیاست کی نذر ہوگیا۔بی سی سی آئی نے محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کر دیا، عہدیدار فائنل میں موجود رہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری دیوا جیت سائیکیا نے اعتراف کیا کہ مسئلہ صرف ٹرافی پیش کرنیوالا تھا، متبادل کے طور پر ڈپٹی چیئرمین کی تجویز دی۔