کوئٹہ (طاہر خلیل) بلوچستان سیاسی اور عسکری قیادت یکسو ، آئین شکن ریاست مخالف عناصر سے بات نہیں ہو گی ، ہر طبقے سے ڈائیلاگ جاری ہے ، دو روز قبل اسلام آباد اور لاہور کے سینئر صحافیوں اور اینکرز کو آئی ایس پی آر کی جانب سے ایک خصوصی اہتمام کے تحت کوئٹہ لے جایا گیا جہاں سیکورٹی حکام اور صوبے کی سیاسی قیادت کی جانب سے الگ الگ بریفنگز میں صوبے میں فتنہ الہندوستان اور ریاست مخالف عناصر کیخلاف جاری کا رروائیوں، فرسودہ قبائلی نظام کی خرابیوں، صوبے بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور عمومی لا اینڈ آرڈر صورتحال پر سیر حاصل گفتگو کی گئی ،سیکورٹی حکام نے 3 گھنٹے سے زیادہ دیر تک صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیا، اس بات پر ہر کوئی متفق ہے کہ 9.99فیصد بلوچ محب وطن اور ہتھیار اٹھانے والوں سے نمٹنے کے حامی سیکورٹی حکام کلیئر ہیں کہ فرسودہ نظام کے حامی سرداروں سے ڈائیلاگ نہیں ہوگا،ڈائیلاگ صوبے کے عام لوگوں سے ہو رہا ہے، سیکورٹی حکام نے نہایت تفصیل سے اعداد و شمار بتائے کہ سال گزشتہ میں 54 ہزار ملاقاتیں ہوئی اور ڈائیلاگ سیشن ہوئے اور رواں سال اب تک 34 ہزار ڈائیلاگ سیشن ہو چکے ہیں ، عوامی مسائل کے حل کیلئے قومی اسمبلی میں بلوچستان کی نمائندگی بڑھانے کی تجویز سامنے آئی ،بعد میں صوبائی وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے ایک الگ نشست میں بات آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ بہتر نظم و نسق اور اچھی طرز حکمرانی کیلئے انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کے حق میں ہیں ،کوئٹہ سے بیٹھ کر پورے صوبے کو کنٹرول نہیں ہو سکتا ، بلوچستان کو قومی سیاسی دھارے میں سرگرم کر دار کی حمایت میں سیکورٹی حکام نے مین سٹریم سیاسی پارٹیوں سے کہا کہ وہ بلوچستان میں آئیں ، سیاسی قیادت نے آزاد کشمیر الیکشن میں بھر پور کردار ادا کیا ضرورت ہےکہ وہ بلوچستان کا رخ بھی کرے ، لوگوں سے ملے نوجوانوں کو اپنا پیغام دے اس سے قومی یکجہتی بڑھے گی ، بلوچستان میں احساس محرومی کا سلوگن مخصوص عناصر اوربعض سردار استعمال کرتے ہیں ۔ 10 سالہ ترقیاتی منصوبے پر عمل ہو رہا ہے ، ترقیاتی فنڈز کے استعمال پر نگرانی کے نظام کام کرر ہے ہیں ، سیکورٹی حکام کے مطابق برتن کے پیندے میں سوراخ بند کر ہے ہیں ، تاکہ صوبے کے وسائل صوبے کی ترقی پر پوری طرح استعمال ہو سکیں ،حمزہ شفقات ایڈیشنل چیف سیکرٹری ( ہوم ) اور زاہد اسلم ایڈیشنل چیف سیکرٹری ( پلائنگ ،ڈویلپمنٹ ) صوبے میں امن و امان اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگز دیں ، صوبے میں کوئلہ ،سونا کاپر ،سلوار دیگر معدنیات کی 86 مائنز موجود ہیں ،مدارس کی رجسٹریشن مکمل کی جا رہی ہے ۔ 11لاکھ غیر قانونی ،غیر ملکی باشندوں کو جن میں زیادہ افغان ہیں صوبہ بدر کر دیا گیا ، (BYC)بلوچ یکجہتی کونسل پاکستان دشمن ایجنڈے پر کام کرتی رہی ، پاکستانی جھنڈے اتارے گئے ، بچوں کو قومی ترانہ پڑھنے سے روکا گیا ،یہ لوگ نوجوانوں کو دہشت گردی پر اکساتے ہیں ، غیر ملکی فنڈنگ سے ریاست مخالف پروپیگنڈا چلایا جا رہا ہے ، سیکورٹی حکام نے صحافیوں کو دہشت گردوں سے چھینے گئے ہتھیار بھی تھے ، جو 2021 میں امریکا افغانستان چھوڑ گیا تھا۔انہوںنے اس بات کی نشاندہی کی کہ پاکستان کے رقبے کا تقریبا نصف حصہ ہونے کے باوجود قومی اسمبلی میں صوبے کی صرف 16 نشستیں ہیں ، انہوں نے سوال کیا کہ آخری بار کسی بڑی سیاسی جماعت نے بلوچستان میں عوامی جلسہ کب کیا ، سیکورٹی حکام شکایت کرر ہے ہیں کہ مرکزی دھارے کی بڑی سیاسی جماعتوں کی عدم موجودگی نے ایک ایسا خلا پیدا کر دیا ہے جسے سوشل میڈیا کے ذریعے پروان چڑھنے والی سماجی تحریکیں اور بیانیے تیزی سے پر کر رہے ہیں ،انہوں نے دلیل دی کہ پارلیمنٹ میں بلوچوں کی آواز کی نمائندگی کم ہے، عہدیدار نے دستیاب مالیاتی وسائل کو ترقی میں منتقل ہونے سے روکنے کاذمہ دار اشرافیہ کے قبضے اور کرپشن کو بھی ٹھہرایا ، سیکورٹی حکام نے یہ بھی کہا کہ صوبے کی معیشت کا ایک بڑا حصہ تاریخی طور پر رسمی نظام سے باہر رہا ہے ، سیکورٹی عہدیدار نے چین پاکستان اقتصادی ،راہداری سی پیک ،کان کنی اور معدنیات ،صوبے کے اسٹرٹیجک مقام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان کا مستقبل ہے، سیکورٹی عہدیدار نے بتایا کہ اس سال 1263 دہشت گرد مارے گئے ہیں ، انہوںنے اسمگلنگ مخالف کارروائیوں میں نمایا ں بہتری کا بتایا اور کہا پہلے بلوچستان کے ذریعے تقریبا 1.2 ٹریلین روپے کی سمگلنگ ہو رہی تھی ، لیکن اب اس میں سے تقریبا 90 فیصد کو روک دیا گیا ہے، ایرانی تیل کی سمگلنگ روزانہ تقریبا 2 کروڑ لیٹر سے ڈرامائی طور پر کم ہو کر تقریبا 10 لاکھ لیٹر رہ گئی ہے ، انہوںنے اعتراف کیا کہ ریاست کو ابھی تک اس بحران کا سیاسی حل تلاش کرنا باقی ہے،لیکن انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عام بلوچوں کو اپنے ساتھ ملانا ہی بالا ٓخر کامیابی کی کنجی ہے، عہدیدار نے بتایا کہ ماہ رنگ بلو سے 4 مرتبہ رابطہ کیا گیا انہیں گفتگو میں شامل کرنے کی کوشش کی گئیں لیکن انہوںنے متعدد بار مذاکرات کا حصہ بننے سے انکار کر دیا۔