وزیر اعلی کے پی سمیت 24 پی ٹی آئی ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے پاسپورٹ بلاک کرنیکا حکم

15 ستمبر ، 2026

اسلام آباد (عاصم جاوید) انسداد دہشت گردی عدالت نے وزیر اعلی کے پی سمیت 24 پی ٹی آئی ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے پاسپورٹ بلاک کرنیکا حکم دیدیا، دوران سماعت تفتیشی افسر نے خدشہ طاہر کیا کہ ملزمان قانونی عمل سے بچنے کے لئے ملک سے فرار ہوسکتے ہیں، جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی، اسد قیصر، شہرام ترکئی، شاہ احد، شیر علی ارباب، محمد اقبال آفریدی، ڈاکٹر امجد علی، جنید اکبر، شاہد خٹک، زبیر وزیر، عمر ایوب، ارشد عمر زئی، زر عالم، میاں عمر، اختر خان، ہمایوں خان، ریاض خان، عبدالکبیر خان، طفیل انجم، آصف محسود، عجب گل، محمد عثمان، بابر سلیم سواتی، عرفان سلیم، ایڈووکیٹ علی زمان اور ملک شہاب کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان پر ریاستی اداروں پر حملوں اور دہشت گردی کے فروغ سمیت سنگین الزامات ہیں، وہ عدالت کے روبرو پیش نہیں ہوئے ، جن ملزمان نے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے وہ بھی شامل تفتیش نہیں ہوئے ، ریکارڈ کے مطابق ملزمان مقدمے میں نامزد ہیں۔ عدالت نے پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم جاری کر دیا۔