بجلی ،گیس ،پیٹرول قیمتیں بیروزگاری؛ اضافی ٹیکس بڑے مسائل

15 ستمبر ، 2026

اسلام آباد(رپورٹ ، تنویر ہاشمی )عوام نے بجلی ، گیس اور پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں ، بے روزگاری، صحت کی ناکافی سہولیات، اضافی ٹیکسوں کو پاکستانی معاشرے کے بڑے مسائل قرار دے دیا ،19فیصد شہریوں نے بجلی اور گیس کی قیمتوں ، 17فیصد سے روزہ مرہ اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ، 16فیصد نے بے روزگاری ، 10فیصد نے پیٹرول اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ ، 7فیصد نے صحت کی سہولیات ، 4فیصد نےا ضافی ٹیکسوں اور تین فیصد سے سرکاری سہولیات کی ناکافی فراہمی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے، پلڈاٹ اور آئی پی او آر نے قومی شہری سرو ے رپورٹ 2026جاری کردی، سروے رپورٹ کے مطابق 66فیصد شہریوں نے بڑھتے ہوئے قرض ،79فیصد نے منشیات کے استعمال میںا ضافہ ، 56فیصد نے سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ کے استعمال سے اخلاقی گراوٹ ، 18فیصد نے اداروں میں رشوت طلب کرنے پر تشویش کا اظہار کیا اور اسے خطرناک قراردیا ، رپورٹ کے مطابق صرف 15فیصد لوگوں نے پارلیمنٹ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، صرف 17فیصد نےصوبائی حکومتوں اور13فیصد نے ریونیو ڈیپارٹمنٹ پر اعتماد کا اظہار کیا جبکہ الیکشن کمیشن پر 18فیصد ، مقامی حکومتوں پر 18فیصد ، پولیس پر 22فیصد، مقامی عدلیہ اور عدالتوں پر صرف 22فیصد ، ایف بی آر پر صرف 22فیصد ، نیب پر 23فیصد اورایف آئی اےپر 33فیصد لوگوں نے اعتماد کا اظہار کیا ہے، سروے کے مطابق سرکاری اداروں میں رشوت کا عام چلن ہے ، زمینوں کے لین دین میں 7فیصد فراڈ ہورہے ہیں ، آئی ایم ایف کو صرف19فیصد لوگوں نے ملک کے معاشی استحکام کےلیے فائدہ مند قرار دیا جبکہ 30فیصد نے نقصان دہ اور 38فیصد نے کہا کہ اس کا کوئی فائدہ نہیں ، مجموعی طور پر 68فیصد لوگوں نے آئی ایم ایف پروگرام کو مسترد کر دیا ، سروے کے مطابق تعلیم کے شعبے میں 29فیصد نے مہنگی فیسوں کی شکایت کی جبکہ 19فیصد نے تعلیمی نظام کو ناقص کوالٹی کا قرار دے دیا15فیصد نے کہا کہ ملک میں تعلیم میں غیر مساوی رسائی ہے ، 91فیصد نے نیاکاروبار شروع کرنے کو مشکل ترین قرار دیا ، اور 46فیصد نے ٹیکسوں اور ٹیکس نظا م کو رکاوٹ قرار دیا ،2فیصد نے سیاسی عدم استحکام ، 10فیصد نے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے ، 12فیصد نے کرپشن ، 19فیصد نے قرضوں کی فراہمی کو رکاوٹ قرار دیا ، 23فیصد شہریوں نے غیر ملکی انٹلی جنس مداخلت کو سکیورٹی کےلیےر سک قرار دیا ، 21فیصد نے دہشتگردی میں مقامی سہولت کاروں کو رسک قراردیا ،سروےرپورٹ کے مطابق 42فیصد لوگوں نے سوشل میڈیا کو خبروں کا بڑا ذریعہ قرار دیا ، 29فیصد نے ٹی وی ، 10فیصد نے انٹرنیٹ ، 7فیصد نے اخبارات ، 3فیصد نے ریڈیو کو ذریعہ قرار دیا ، 41فیصد لوگوں نے سوشل میڈیا پرمزید پابندیوں کا کہا ،وفاقی بجٹ کا 42.9 فیصد صرف قرضوں اور سود کی ادائیگی پر خرچ ہوتا ہے، جو دفاع، صحت، تعلیم، پنشن اور سبسڈیز کے مجموعی اخراجات سے بھی زیادہ ہے۔