بلوچستان میں فورسز کا آپریشن ،9دہشتگرد ہلاک، گاڑی تباہ، اسلحہ وبارود بھی برآمد

15 ستمبر ، 2026

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) بلوچستان میں فورسز کا آپریشن،9 دہشتگرد ہلاک،گاڑی تباہ، اسلحہ و بارود بھی برآمد، ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا اور و ہ فورسز اور عام شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے،سکیورٹی ذرائع کے مطابق مستونگ میں فورسز نے فتنہ الہندوستان کی گاڑی کوکواڈ کاپٹر کے ذریعے نشانہ بنایا،جس کے نتیجے میں کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشتگرد ہلاک ، پشین میں6 مارے گئے ، دوسری جانب پشین کے علاقے سرانان میں سی ٹی ڈی نے انیٹلی جنس بیسڈ آپریشن کر کے فائرنگ کےتبادلے میں 6 مبینہ دہشتگرد ہلاک کر دیے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران 4 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کیخلاف بھرپورکارروائیاں جاری ہیں اور آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہیں گی۔