اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) اسلام آباد سمیت زیریں سندھ، بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش اسلام آباد میں 14، مٹھی 13، بدین 6 ، گجرات 5، چکوال 3، باچا خان ایئرپورٹ 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی اسلام آباد سمیت خیبر پختونحوا ، گلگت بلتستان، کشمیر، بالائی پنجاب اور جنوب مشرقی سندھ میں تیز ہواؤں/آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔