مزید مہنگا،پیٹرول380.24، ڈیزل 409.24 روپےفی لیٹر ہو گیا

15 ستمبر ، 2026

اسلام آباد( عاطف شیرازی ) پیٹرول 380 روپے24پیسے /ہائی اسپیڈ ڈیزل 409 روپے 42پیسے فی لیٹر ہو گیا ، پیٹرول کی قیمت میں 4روپے 42پیسےہائی اسپیڈ ڈیزل6روپے10پیسے فی لیٹر کا اضا فہ کر دیا گیا ،اس ضمن میں یٹرولیم ڈویژن نے اعلامیہ جاری کردیا ، نئی قیمتوں کا اطلاق 15ستمبر کے لیے ہوگا،اعلامیہ کے تحت پیٹرول کی نئی قیمت 380 روپے24پیسے فی لیٹر اورہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 409 روپے 42پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔