ملتان (سٹاف رپورٹر) وزیر اعلی ٰپنجاب مریم نواز شریف کا کل 16 ستمبر کو ملتان کا دورہ متوقع ہے ، انہوں نے15ستمبر کو ملتان آنا تھا ،مگرمصروفیت کی وجہ سے دورہ ایک روز آگے کردیا گیا ہے ، وزیر اعلیٰ پنجاب دورہ ملتان کے دورانالیکٹرک بسوں کے افتتاح کے ساتھ ساتھ نشتر ہسپتال کے نئے تعمیر ہونے والے کینسر سنٹر اور پٹ سکین مشین کا افتتاح کریں گی،مزید برآںصوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق بھی ملتان آئیں گے،نشتر ہسپتال انتظامیہ نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے متوقع دورہ کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کیا ہوا ہے ۔